پاکستان

پشاور: محرم میں دہشتگردی کا خطرناک، دہشتگردوں کو حکومتی پروٹوکول حاصل

شیعیت نیوز:خیبر پختونخوا کی پولیس نے ایک ایسا کام کیاہے جس نے نیشنل ایکشن پلان کےپر عمل نا ہونے کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے، پشاور پولیس لائن میں محرم الحرام میں قیام امن کے سلسلے میں بلائے جانے والے اجلاس میں کالعدم دہشتگرد جماعت ASWJ کا تکفیری سرغنہ اسماعیل درویش کو بھی بلایا گیا او امن کے موضوع پر گفتگو کی، یہ کس قسم کا مذاق ہے ؟ اس مذاق پر ہنسا جائے یا رویا جائے ؟ ایک ایسی تنظیم کے سرغنہ کو پولیس نے امن و امان قائم کرنے کی محفل میں دعوت دی ہے جسکا ماضی ملک میں پائی جانے والی کئی بدامنیوں سے بھرا پڑا ہے، سابقہ تمام سالوں میں ملک بھر میں جہاں بھی دوران محرم دہشتگردی ہوئی ، دہشتگردوں کا تعلق ہمیشہ اسی جماعت یا اسکے کسی مدرسے سے نکلا ، یہ ایسے شرپسند افراد کا ٹولہ ہے جسکی سرکوبی کا واحد حل طاقت کے زور پر انکی سرکوبی ہے۔

پاکستان کی باشعور عوام خود فیصلہ کرے کہ کیا اس طرح ملک میں امن قائم ہوسکتا ہے؟ جب دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انہیں امن قائم کرنے کی تلقین کی جائے تو پھر جان لینا چاہئے کہ امن کبھی قائم نہیں ہوسکتا

14344678_10210553694096758_7347865297002495610_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button