یمن

امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام پر تسلط جمانا چاہتے ہیں۔ الحوثی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل تفرقہ پھیلا کر عالم اسلام پر اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عید غدیر کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل امت مسلمہ کو اس کی اخلاقی، روحانی، ثقافتی اور عقیدتی اقدار سے دور اور تفرقہ ڈال کر عالم اسلام پرتسلط قائم کرنا چاہیے۔ انہوں نے سعودی عرب کو امریکہ کا غلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت عالم اسلام میں تفرقے، قتل و غارت گری اور جنگ کی ذمہ دار ہے اور امریکی اہداف کی تکمیل کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ انصار اللہ کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا کہ یمن پر حملے کی اصل سازش امریکہ نے تیار کی تھی اور سعودی حکومت نے آنکھ بند کرکے اس پر عمل کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے مشن پرعمل پیرا ہے اور ایک وبا کی طرح عالم اسلام کے دامن گیر ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام غیر ملکی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ زور دیکر کہا کہ بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہمیں اقتصادی محاصرے کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button