دنیا

اسرائیل فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ نہیں جماسکتا، اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں پر مستقبل قبضہ نہیں جما سکتا۔

امریکی صدر کی حثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے آخری خطاب میں صدر براک اوباما نے کہا کہ اسرائیل کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ وہ فلسطینی سرزمین پر ہمیشہ کے لیے قبضہ نہیں جما سکتا۔ براک اوباما نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ فلسطینیوں پر تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو بقول ان کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وہ مستقل طور پر فلسطینی علاقوں پر قبضہ اور وہاں کالونیاں قائم نہیں کرسکتا۔بحران شام کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران شام کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ ہمیں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے روس پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روس طاقت کے زور پر اپنی عظمت رفتہ کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے روس پر اپنے ہمسایہ ملکوں میں مداخلت کا بھی الزام عائد کیا۔براک اوباما نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم نے سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ایٹمی مسئلے کو حل کرلیا ہے اور یہ ہماری حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button