ہیت اور البغدادی کو آزاد کرایا جائے: حیدر العبادی کا حکم

19 ستمبر, 2016 00:00

عراق کے صوبہ الانبار کی کونسل کے سربراہ صباح کرحوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی نے حکم دیا ہے کہ دو جزیروں ہیت اور البغدادی کو آزاد کرانے کا مشترکہ آپریشن پیر کے روز سے شروع کر دیا جائے۔

صباح کرحوت نے بےگھر افراد کی فلوجہ واپسی کے بارے میں بھی کہا کہ فلوجہ کے ستر فیصد سے زائد حصے میں امن قائم ہو چکا ہے اور ان علاقوں کے بےگھر افراد اپنے گھروں میں واپس آ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے اب تک فلوجہ اور الرمادی سمیت صوبہ الانبار کے اکثر شہروں کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

11:46 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔