یمن

سعودی اتحاد نے یمن میں ایک تہائی زائد حملے غیرفوجی مقامات پر کیے ہیں

رپورٹ کے مطابق جنگ یمن کے بارے میں انجام پانے والی جامع ترین تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی اتحاد کے ایک تہائی سے زائد حملے اسکولوں، رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، بازاروں، مساجد اور اقتصادی تنصیبات جیسے غیرفوجی مقامات پر کیے گئے۔

اس تحقیق کے نتائج کہ جسے جمعہ کے روز برطانوی اخبار گارڈین نے شائع کیا ہے، جنگ یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے ریاض کی کوششوں پر مبنی امریکہ اور برطانیہ جیسے سعودی عرب کے مغربی اتحادیوں اور سعودی عرب کی حکومت کے دعووں سے منافات رکھتے ہیں۔

یمن کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر مشتمل گروپ یمن ڈیٹا پراجیکٹ نے یہ تحقیق انجام دی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج، اس سے قبل یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹوں کی تائید کرتے ہیں۔

اخبار گآرڈین نے اس کے علاوہ لکھا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس تحقیق کے نتائج سے برطانیہ کے اندر حکومت پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کے وقت سے لے کر اب تین اعشاریہ تین ارب ڈالر کے ہتھیار اس ملک کو فروخت کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button