مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں سالانہ میلاد صادقین ریلی کا شاندار انعقاد
ریلی میں بیت اللہ شریف اور گنبد خضری کے ماڈلز توجہ کا مرکز، علما اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے سالانہ میلاد صادقین ریلی نکالی گئی، جو اپنے مقررہ راستوں چوک کمہاراں والا، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس اتحاد بین المومنین کے سربراہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ اور علامہ غلام جعفری انصاری نے کی۔
ریلی کے شرکاء کا گلشن مارکیٹ، چوک کمہاراں والا اور دولت گیٹ چوک پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ریلی میں بیت اللہ شریف اور گنبد خضری کے ماڈل رکھے گئے تھے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر پر حملہ، مسلم ممالک جوابی حملہ نہیں کر سکتے تو اسرائیل سے سفارتی تعلقات ہی منقطع کرلیں، آیت اللہ ریاض حسین نجفی
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری اور سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تقاضا ہے کہ ہم مسلمان ممالک کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آج فلسطینی مسلمان شہید ہو رہے ہیں اور ملک میں سیلاب جیسی آفت ہے، ہمیں اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
ریلی میں مولانا مجاہد عباس جعفری، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا غدیر شیرازی، مولانا اعجاز حسین بلوچ، مولانا علی سبطین، غلام حسنین انصاری، عاشق حسین، ثقلین نقوی، ڈاکٹر ناظم، آصف گردیزی، ثمر عباس جعفری، زوار علی رضا حسینی اور دیگر شریک تھے۔