شکارپور امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ درج

15 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز:  اندرون سندھ کے ضلع شکارپور میں امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکارپور کے قصبے خان پور میں امام بارگاہ میں خودکش حملے کا مقدمہ مقامی شہری محمد شاہ کاظمی کی مدعیت میں گرفتار دہشتگرد عثمان بروہی اور اس کے دو ساتھی عمر اور حفیظ سمیت 6 افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ  عین اس وقت خودکش دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جب امام بارگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

7:11 صبح جون 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔