پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 330 مشتبہ افراد گرفتار

12 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوزـ :پنجاب کے مختلف شہروں قصور ،فیصل آباد ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین، بہاول نگر اور وہاڑی میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 330مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ وہاڑی میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے ضلعے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 135مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ گجرات میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرائے عالمگیر، کھاریاں اور لالہ موسیٰ سے 50 مشتبہ افراد کو حراست لیا۔ فیصل آباد میں جڑانوالہ ڈویژن اور گلبرگ سرکل میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سی پی او افضال احمد کے مطابق سرچ آپریشن کےدوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن سے 2 کلاشنکوف، 2 پستول، 1 رائفل، 1 رپیٹر سمیت بھاری تعداد میں چرس اور شراب بھی برآمد کی گئی۔ بہاول نگر کے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ کو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 16مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ قصور میں پولیس اور حساس اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے70 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

6:22 شام جون 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔