سندھ پولیس گردی، ملیر و شاہ فیصل سے ۱۰ دن قبل گرفتار 5 جوانوں پر جھوٹا مقدمہ بنادیا

05 ستمبر, 2016 00:00

شیعیت نیوز: ۱۰ روز قبل ملیر و شاہ فیصل کالونی سے پولیس کی جانب سے اغوا کیئے جانے والےپانچ شیعہ جوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ ملیر اور شاہ فصیل کالونی سے5 جوانوں کو انکے گھروں سے سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے اغوا کیا تھا، اہل خانہ نے پولیس و رینجرز کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے جب ان جوانوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشیش کیں تو اُ نہیں منع کردیا گیا کہ یہ لڑکے انکے پاس نہیں ، تاہم ابھی سی ٹی ڈی نے ان جوانوں کی گرفتار ی ظاہر کرتے ہوئے ان پر بند فائل قتل کیسس کا الزام لگادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک خداداد پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ المیہ رہا ہے کہ یہ دہشتگردی کی روک تھام میں ناکامی کو چھپانے کے لئے بے جرم افراد پر مقدمات بناکر ان کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں، جیسے ان پانچ افراد پر ریکی ،ٹارگیٹ کلنگ اور مستقبل میں مخالف فرقہ کے مولویوں کو قتل کرنے کا الزام لگادیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک روش جو ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنےمیں سب سے بڑی روکاوٹ ہے وہ یہ ہے کہ شیعہ کا قتل سنی اور سنی کا قتل شیعہ پر ڈال دیا جاتا ہے جس سے اصل دہشتگرد فائدے میں رہتے ہیں۔

14218461_1064479853606209_956775713_n.jpg

14269544_1064479850272876_1898889231_n.jpg

11:51 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔