بھاگے ہوئےتکفیری دہشت گرد افغان سرحد پر بیٹھے ہیں، ہر حد تک پیچھا کریں گے: چودھری نثار

03 ستمبر, 2016 00:00

وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں ورسک میں مارے گئے دہشت گرد غیرملکی تھے ، دہشت گردوں کا صفایا کر دیا، سہولت کاروں کا خاتمہ کرنا باقی ہے

وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھیں ، فورسز نے جانیں دے کر حملے ناکام بنائے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار مردان پہنچے اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ چودھری نثار نے وکلا کو بتایا کہ مردان واقعے سے متعلق دو انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں ، جوانوں نے جانیں قربان کر کے حملے ناکام بنائے ۔ انہو ں نے زور دیا کہ ملک بھر میں دہشت گرد پکڑے جارہے ہیں ، کچھ بھاگ کر افغانستان چلے گئے ، دہشت گردی کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پوری قوم کو بہادری اور عزم سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے ۔

9:24 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔