دنیا

افغان فوج کے حملے، 120 طالبان ہلاک و زخمی

افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو بیس طالبان دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پـچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران افغان فوج نے صوبہ پکتیا، بغلان، ہلمند، زابل اور قندوز میں جاری آپریشن کے دوران ستانوے طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم چوبیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ جانی خیل نامی علاقے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔ طالبان نے گزشتہ ہفتے بدھ کے روز جانی خیل پر قبضہ کر لیا تھا۔ افغان وزارت دفاع نےان جھڑپوں میں افغان فوج کے جانی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button