مقبوضہ فلسطین

غزہ کے باشندوں کا اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے باہر اجتماع

غزہ پٹی کے باشندوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک اجتماع کیا ہے۔

قدس نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ غزہ پٹی کے شہریوں نے منگل کو غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کر کے فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے کارندوں کے مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

غزہ کے باشندوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔

غزہ کے باشندوں نےصیہونی حکومت کے ذریعے وجہ بتائے بغیر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا- اس وقت اسرائیلی جیلوں میں ایک سو بیس فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں- جبکہ صیہونی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی انتہائی سخت حالات میں قید و بند کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ان سات ہزار قیدیوں میں سے ساڑھے سات سو فلسطینی قیدی ایسے ہیں جنھیں وجہ بتائے بغیر قید رکھا جا رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button