پاکستان

سعودی عرب میں محصور پاکستانیوں کے لواحقین کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے شہر دمام میں کنسٹرکشن کمپنی کے پاکستان ملازمین 11 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال پر ہیں۔ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور پاکستان میں انکے لواحقین فاقوں پر مجبور ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں سرگودھا، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، ساہی وال، پاکپتن، گجرانوالہ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے پاکستانیوں کے لوحقین آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے وزیر اعظم پاکستان سے متاثرہ پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی نائب ولی عہد پاکستانی حکام سے ملاقات کر کے گئے ہیں لیکن حکومت کیطرف سے پاکستانیوں کی بحالی اور واپسی کے لیے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور نہی حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کی گئی امداد ابھی تک پاکستانیوں کے گھروں تک پہنچی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button