سعودی عرب

سعودی خفیہ ادارے کا سابقسربراہ جرنیل انور عشقی پھر سے اسرائیل کے دورے پر

معروف عرب آن لائن اخبار رای الیوم نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی  خفیہ ادارے کا سابقسربراہ جرنیل انور عشقی پھر سے اسرائیل کے دورے پر جارہا ہے اس کا یہ دورہ سعودی بادشاہ کی جانب سے اسرائیلی سعودی تعاون کے پرامیٹرز کے بارے میں ہونے والی میٹنگزکے تسلسل کو کچھ عرصہ روک دینے کے بعد پھرسے شروع ہورہا ہے
اخبار کے مطابق اس دورے میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سہولت کاری کا کام انجام دے رہا ہے
بحران اور چلینجز کے نام سے اسرائیلی فلسطینی اور سعودی ماہرین و دانشوروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کوبظاہر اسرائیل کا ایک انسٹیوٹ آرگنائز کررہا ہے اور انور عشقی کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین کے دورے پر جارہے ہیں لیکن در پردہ جرنیل انور عشقی کے دورے کا مقصد اسرائیل کے ساتھ ہونے والی گفتگوکے اگلے دور کا آغاز کرنا ہے
اسی اثنا میں شام میں موجود عسکریت پسند حکومت مخالف گروپ جیش الاسلام کے ترجمان نے پہلی بار براہ راست ایک اسرائیلی صحافی کو انٹریو دیا ہے اور اس انٹریومیں اس بات بھی عندیہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل مستقبل میں اسرائیل کے ساتھ شام کے تعلقات بہتر ہونگے اور موجودہ حکومتی اسرائیل مخالف پالیسی کو بدلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ جیش الاسلام نامی گروہ کو سعودی عرب اور امریکہ کے حمایت حاصل ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button