پاکستان

شہدائے ڈیرہ نے اپنے لہو کے خراج سے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ہر قسم کی قربانی تو دے سکتے ہیں،مرکزی صدر آئی ایس او

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی نے کہا ہے کہ سرزمین شہداء ڈی آئی خان کے باسیوں کا حوصلہ لائق تحسین و قابل ستائش ہے کہ اتنے ظلم و استبداد کے باوجود ان کے پایہ استقامت میں کوئی لغزش نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی امام حسین (ع) ڈی آئی خان میں شہید شاہد شیرازی کی مجلس چہلم کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر آئی ایس او جب خطاب کیلئے آئے تو پنڈال میری جان جوانی آئی ایس او کے نعروں سے گونج اٹھا۔ انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز شہداء پر درود و سلام سے کیا اور کہا ہے کہ دشمن کسی بھی شخص کو اس وقت شہید کرتا ہے جب اس کے نظریات، افکار و کردار سے خود خوفزدہ ہوتا ہے۔ پہلے وہ اسے خریدنے کی کوشش کرتا ہے، پھر اسے ڈراتا ہے اور اسے اپنے نظریات سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ ان تمام حربوں میں ناکام ہونے کے بعد وہ اسے شہید کر دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے ڈیرہ نے اپنے لہو کے خراج سے یہ ثابت کر دیا کہ ہم ہر قسم کی قربانی تو دے سکتے ہیں، مگر اپنے نظریات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ استقامت، شجاعت اور قربانی کا درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ ہم کربلاء سے حاصل درس کو کسی صورت نہ چھوڑ سکتے ہیں، نہ بھلا سکتے ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہماری مشکلات اور مسائل کی وجہ ہمارے نظریات اور عقیدہ ہے۔ تاہم کربلاء والوں نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ جب عزت سے جینا مشکل ہو جائے تو عزت کی موت کو گلے لگا لیا جائے۔ علی مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی قریب میں امریکہ و اسرائیل خود کو دنیا کا ٹھیکدار سمجھتے رہے، مگر یہ تشیع ہی ہے، جس نے امریکہ و اسرائیل کے سامنے قیام کیا۔ آج تشیع دنیا کے فیصلوں پر اثر انداز ہے۔

Imam Hussain, Ashura, Karbala, Najaf, Mashad, Sham, Mola, NATO, NawazSharif,ArmyChief,Karachi,ShiaKilling,ShiaGenocide, Pervaiz Musharaf, JTP, Sajid Naqvi, Allama, SUC, MWM, ISO, Payam, Shia, PMLN,Leader,Ramzan, AlQuds, Quds is Our , Ramzan 2016 , Imam Khomeni, #Justice4ShiaMartyrs , Pakistan, Kashmir, Palestine, PS 127, Youm ul Quds, Youm Ali, NawazSharif,ArmyChief,Karachi,ShiaKilling,ShiaGenocide, Pervaiz Musharaf, JTP, Sajid Naqvi,،13Rajab, ya Ali , Mola_Ali,#مولود_کعبہ_مولا_علی,ShiiteNews, NewsAlert, Israel, Iran, Haily_Clinton, USA, Syria, ShiaNews, Shia_News, BasharAsad, Wikileaks ,Hizbollah, Hasan_NasarAllah, Allama Raja Nasir Abbas, Allama Sajid Naqvi, Nadeem Sarwar, Noha, Majlis, Azadari, Ayatollah, Ayatollah_Khamenai, Khameani, Khomeni, آیت اللہ خامنہ، رہبر انقلاب، شیعیت نیوز، شیعہ نیوز، شیعہ ، امامیہResistance Economy, Google, Holy Defense , Sunni, Sunni_in_Syria, Ayatollah_sistani, fatwa, moti naeem, 4 June, Barsi Imam Khomeni, deobandi,جشن مولود کعبہ, یوم استاد، آیت اللہ مرتضی مطہری، شہید مطہری، یوم معلم , امید مظلومین جہاں، القدس لنا، یوم القدس، بیت المقدس، صہیونی، اسرائیل، یہودی,ehidi, Abdul Satar Ehdi, عبدالستار ایدھی

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button