سعودی عرب

سعودی عرب کا فوجی بجٹ باون ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا: جینز ڈیفنس

برطانیہ میں فوجی امور کے اہم اور معتبر میگزین جینز ڈیفنس نے لکھا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں مشرق وسطی کے بعض ممالک کے فوجی بجٹ میں اضافہ ہو جائے گا۔

برطانیہ کے میگزین جینز ڈیفنس نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے خلیج فارس کے علاقے کے ملکوں کے فوجی بجٹ میں اضافے کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک کے فوجی اخراجات دو ہزار بیس سے پہلے ایک سو اسی ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یہ اخراجات دو ہزار چودہ میں ایک سو ساٹھ ارب ڈالر تھے البتہ دو ہزار پندرہ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عربوں کے مالی مسائل کے باعث اس میں کمی واقع ہوئی تھی۔

جینز ڈیفنس میگزین نے لکھا ہے کہ سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کا فوجی بجٹ گزشتہ سال اڑتالیس ارب ڈالر تھا جو دو ہزار انیس میں بڑھ کر باون ارب ڈالر ہو جائے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ رواں عشرے کے اختتام تک سعودی عرب کے فوجی اخراجات فرانس اور روس سے بڑھ جائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button