پاکستان

ایم کیو ایم کارکنان کی ایک اور گستاخی پاکستان کے بعد امام حسین علیہ سلام کی بھی توہین کردی

شیعیت نیوز: ملک عزیز پاکستان کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگانے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک اور بڑی گستاخی کردی ہے، جس میں انہوں نے ایک الطاف حسین جیسے شرابی کو امام حسین علیہ سلام سے تشبیہ دی ۔

واضح رہے کہ یزید کے بارے میں امام حسین ؑ نے فرمایا تھا کہ وہ شرابی ، زانی اور کتوں سے کھیلتا ہے میں اسکی بیعت نہیں کروں گا۔ ایم کیوا یم کے کارکنوں الطاف حسین صاحب بھی ان یزیدی صفات حامل ہیں، انہیں امام جیسی پاک ہستی سے ملانا توہین ہے ۔۔۔کیا الطاف حسین شرابی نہیں؟

 شیعیت نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر عالم اسلام میں ایم کیو ایم کےخلاف نفرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس ویڈیو میں ایم کیو ایم کے کارکناں نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکے دشمن یعنی پاک رینجرز اور فوج یزید ی فوج ہے ، جیسے یزید کی فوج تھی حسین ؑ کے خلاف اسی طر ح قائد آپ وقت کے حسین ؑ ہیں (نعوذبااللہ) ،جیسا کہ یزید نے کیا تھا یہ بھی اس سے کچھ کم نہیں کررہے ، یہ لوگ اس بات کو بھول رہے ہیں کہ حسین کا سر انکو ملنے کے بعد بھی سرفراز رہا تھا، وغیر ہ وغیرہ۔۔۔۔ مزید نیچے دی ہوئی ویڈیو میں دیکھیں

 

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے گذشتہ دنوں ایک تقریر میں پاکستان مخالف نعرے بھی بلند کئے تھے،جس پر پاکستانیوںنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیابعداز الطاف حسین نے معافی مانگی، ایک بار پھر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایم کیوا یم کے خلاف عوام شدید غصہ میں ہے جسکا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ، جبکہ ڈان نیوز کے اینکر نے اس ویڈیو پر پروگرام کرکے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک ایسے شخص کو امام حسین ؑ جیسی ہستی سے تشبیہ دی ہے جیسے دین کی الف بے تک نہیں پتا۔

اس طرح کے جملے استعمال کرکے الطا ف حسین اور تقریر میں موجود کارکناں توہین رسالت ؑ و اہلیبت علیہ سلام کے مرتکب ہوئے ہیں ہم حکومتی اہلکاروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الطاف حسین پر توہین رسالت ؐ کا مقدمہ بھی درج کیا جائے اور ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان اور لند ن الطاف حسین اور کارکنوں کے اس گھناونے فعل پر عالم اسلام سے معافی مانگیں۔

 

Traitor_.jpg

اوپر:: یہ ہے وہ گستاخ جس  نے امام کی شان میں گستاخی کی

متعلقہ مضامین

Back to top button