پاکستان

لشکر جھنگوی کے امیر کو پکڑوائیں، 50 لاکھ روپے کمائیں، رینجرز

شیعیت نیوز: سندھ رینجرزنےکالعدم لشکرجھنگوی العالمی کے مفرور امیر صفدر کی تصاویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔ ترجمان رینجرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں میں سید صفدر عرف یوسف خراسانی جو کہ لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے اور اس کے ساتھی شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرانے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور دہشت گر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔ اس حوالے سے رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر یا ای میل ایڈریس rangers.madagar@gmail.com پر ملزمان سے متعلق اطلاع دی جائے۔ ترجمان رینجرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

index.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button