پاکستان

پنجاب: ایم ڈبلیو ایم سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اجتماعات پر دہشتگردی کا خطرہ،محکمہ داخلہ

شیعیت نیوز:  دہشتگردوں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے اپوزیشن جماعتوں کے پروگرامز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کی ریلیوں، احتجاجی مظاہروں اور جلسوں پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔ دہشتگردوں کی اس حکمت عملی کا علم ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو خصوصی مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں ڈی سی او کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سیاسی قائدین سے ملاقات کرکے ان کے اجتماعات کو خصوصی سکیورٹی فراہم کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کے مراسلے میں ڈی سی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتجاج کرنیوالی جماعتوں کو کھلی جگہوں پر اجتماع کرنے کا مشورہ  دیں تاکہ دہشتگردوں کا حملہ روکا جا سکے اور کہا گیا ہے کہ اجتماع کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button