عراق: موصل کے جنوب میں عراقی فوج کی بڑی کامیابی

19 اگست, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے  القیارہ کے مضافاتی علاقے میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے نہ صرف القیارہ – مخمور شاہراہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا بلکہ القیارہ کے مضافاتی علاقے الجدعہ سے داعشی دہشت گردوں کا صفایا بھی کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج، القیارہ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے جہاں داعشی دہشت گردوں کے ساتھ اس کی شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں القیارہ پر عراقی فوج کا کنٹرول، بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس لئے داعشی دہشت گرد خائف ہو کر اس علاقے میں عراقی فوج کی پیش قدمی روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب عراقی فضائیہ کے طیاروں نے عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مدد و حمایت کی غرض سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

2:49 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔