شہید شاہد شیرازی کے مرکزی چہلم کا پروگرام ملی وحدت کی خاطر منسوخ کردیا، اب 26 اگست کو ہوگا

18 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین نے شہید شاھد شیرازی کے چہلم اور شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلے ۱۹ اگست کو کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں ھونے والے اجتماع ملی وحدت کو بچانے کی خاطر منسوخ کردیا ھے ۔ واضح رھے کہ اب یہ اجتماع ۲۶ اگست کو کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ھوگا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کرینگے جبکہ دیگر قائدین اور آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر علی مہدی بھی خطاب کرینگے ۔

 پروگرام کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا سبب شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بھی اسی تاریخ(  ۱۹ اگست ) کو ہی اپنے پروگرام کا اعلان کرنا تھا ، اسی لیے مجلس وحدت اور آئی ایس او نے اپنے پروگرام کی تاریخ کو ۱۹ اگست سے ۲۶ اگست کردیا تاکہ ہر حال میں ملی وحدت و بھائی چارے کو برقرار رکھ کر ملی وحدت کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرستوں کی سازش کو ناکام بنایا جاسکے ۔

index.jpg

10:49 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔