پاکستان

پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف بڑا اقدام، مولانا طارق جمعیل کے لیکچرز پر پابندی

شیعیت نیوز: معروف دیوبندی مبلغ مولانا طارق جمیل پر پاک فوج کی طرف سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو آرمی فارمیشنز میں کسی قسم کی دعوت نہیں دی جائیگی، پاک فوج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضع کر دیا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو بطور مہمان، بحیثیت لیکچر دینے اور کسی بھی قسم کی تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دوسری جانب شیعیت نیوز کے ذرائع نے خبر کی تصدیق کردی ہے کہ مولانا طارق جمیل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سارے دہشتگرد مولانا طارق جمیل کے شاگرد ہیں،زید حامد

واضح رہے کہ جتنے بھی دہشتگرد پکڑے گئے ہیں سب طارق جمیل سے متاثر ہوتے ہیں، سانحہ چلاس کی جاری ہونے والی ویڈیو میں بھی واضح سنا جاسکتا ہے کہ پاکستانیوں کو بسوں سے نکال کرشہید کرتے ہوئے دہشتگرد مولانا طارق جمیل کا خطاب سن رہےتھے جس میں وہ مجاہدین کے لئے جنت میں حوروں کی فضیلت بیان کررہے تھے۔

index.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button