پاکستان

لشکر جھنگوی العالمی کے 4 دہشتگرد گرفتار، سرغنہ نے شجاع خانزادہ پر حملے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا

شیعت نیوز;ایس آئی یو، سی پی ایل اور حساس اداروں نے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے لشکر جھنگوی العالمی کے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔
ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں اظہر حسین، عبدالعدیل ، ابوسفیان اور سید عالم شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے ابو سفیان گروہ کا سرغنہ ہے اور وہ سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ملزمان قتل، بھتہ خوری، ڈکیتی اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہیں اس کے علاوہ ملزمان ہائی پروفائل اغوا اور دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان جعلی پولیس موبائل اور وردیاں پہن کر وارداتیں کرتے تھے جبکہ ویب سائٹس پر اشتہارات دیکھ کرگھر دیکھنے کے بہانے گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button