بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان مخالف تقریر ، پاکستانیوں کا احتجاج ، حکمران خاموش

15 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو خود ساختہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دہلی کے لال قلعہ میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں ہندوستانی وزیر اعظم نے اپنی سیاسی تاریخ کا طویل ترین خطاب کیا جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔

نریندر مودی کا یہ خطاب اپنی حکومت کی کارکردگی اور خارجہ امور کے بجائے پاکستان پر تنقید پر مبنی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ چند دنوں کے دوران بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے میرا شکریہ ادا کیا، میں بھی ان کا ممنون ہوں’۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کا اشارہ اپنی اس تقریر کی جانب تھا جو انہوں نے چند روز قبل کی تھی اور اس میں انہوں نے بلوچوں پر مبینہ ظلم و زیادتی پر پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دھیاں رہے کہ بھارتی حکومت گذشتہ ایک ماہ سے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اپنی کشمیر میں سرکاری دہشتگردی کو چھپانے کے لئے مودی نے پاکستان مخالف تقریر کرکے فیس سیونگ کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بے حس حکمران مودی سرکار کو خوش کرنے کے لئے آم کی پیٹیاں بھجوارہے ہیں، موودی کے اس خطاب کے بعد حکمرانوں کا منہ توڑ جواب آنا چاہئے تھا تاہم حکمران خاموش ہیں جبکہ عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کے اس خطاب کے بعد خوب درگت بنائی ہے۔

3:05 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top