پاکستان

حکمران دہشت گردی کی مدد سے سلطنت آل شریف قائم کرنا چاہتے ہیں، طاہرالقادری

شیعیت نیوز: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ اہل شریف دہشت گردی کی مدد سے سلطنت آل شریف قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے پیچھے کرپشن کاپیسہ ہے۔جب تک کرپشن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک نا تو ملک میں انصاف کا راج اور قانون کی حکمرانی ہو سکتی ہے اور نہ ہی پاکستان کی سالمیت کی حفاظت ممکن ہے، وقت بتائے گا کہ سانحہ کوئٹہ کے پیچھے کون ہے ؟ لیکن وزیر اعظم نے 2 دن تک قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ مذاق کیا۔جو بات خود کہنے کی جرات نہیں رکھتے تھے وہ اپنے اتحادیوں کے منہ سے کہلوائی۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت جب تک موجودہ حکمرانوں کے ہاتھ ہے اس وقت تک ملک کو سنگین خطرہ ہے، انہیں پاکستان کی سالمیت اور بقا سے کوئی دلچسپی نہیں۔حکومت نے آپریشن ضرب غضب کی پشت میں چھرا گھونپا اور اس کا مذاق اڑایا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے صرف اسی حصے پر عمل ہوا جو پاک افواج کے حصے تھے لیکن نیشنل ایکشن پلان کے دیگر نکات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ پنجاب میں 100 وزیرستان موجود ہیں، پاک فوج پنجاب میں کومبنگ آپریشن کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’تحریک قصاس ‘‘صرف سانحہ ماڈل ٹاون کے قصاص کی تحریک نہیں بلکہ یہ پاکستان کی سالمیت کی بھی تحریک ہے، 20 اگست کو ملک بھر کے 130 شہروں میں احتجاجی مارچ اور دھرنے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button