موصل آپریشن میں عوامی رضاکار فورس بھی حصہ لے گی: عراقی وزیر خارج

13 اگست, 2016 00:00

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے لیے آپریشن میں عوامی رضاکار فورس کی شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ابراہیم الجعفری کا کہنا تھا کہ عوامی رضاکار فورس کے جوان داعش کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے خلاف جنگ میں ملک کو عظیم کامیابی دلا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے دنیا کے تمام ملکوں اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بغداد حکومت کو ضروری وسائل اور سازوسامان فراہم کریں۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ حشدالشعبی کے جوان کسی بھی جانب سے کی جانے والی مخالفت کی پرواہ کیے بغیر موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

9:12 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔