تعز کے محاصرے کی خبریں جھوٹ ہیں، میڈیا خود آ کر دیکھے، عمر البخیتی
شیعیت نیوز : یمن کے قائم مقام وزیر اطلاعات عمر البخیتی نے ذرائع ابلاغ اور دلچسپی رکھنے والے حلقوں کو تعز آ کر سڑکوں کی صورتحال، سامان کی نقل و حرکت اور شہر کے محاصرے سے متعلق دعوؤں کی زمینی حقیقت خود دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے صنعاء حکومت کی جانب سے تعز کے محاصرے کے الزامات کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات میڈیا کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ تعز کے گورنر پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں کہ حکومت کے زیر کنٹرول سڑکیں کھلی، محفوظ اور ٹرکوں کے لیے قابل رسائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز نے تعز کے لیے طبی امداد روک دی، مقامی حکام
عمر البخیتی نے کہا کہ اصل میں سعودی رجیم کی حمایت یافتہ فورسز ضروری اشیاء کی آمد اور شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں، بالخصوص القصر چوک کی گزرگاہ پر، اور انہوں نے سعودی میڈیا اور اس کے آلہ کاروں کی گمراہ کن رپورٹوں سے خبردار کیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی حمایت یافتہ فورسز اہم سڑکیں بند کر کے تعز میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی ترسیل روک رہی ہیں، جس سے قلت اور مہنگائی بڑھ گئی ہے اور ہسپتالوں کو ادویات، ایندھن اور آکسیجن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ 25 اکتوبر کو مقامی ذرائع نے بتایا تھا کہ صنعاء سے بھیجی گئی طبی امداد مسلسل پانچویں روز بھی روکی گئی۔







