جماعت اسلامی کے سابق رہنما نے ایران کے خلاف عرب ممالک کی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

13 اگست, 2016 00:00

 شیعیت نیوز : کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے سابق رہنما قاری عبدالرحمان نے ایک انٹرویو میں ایران کے خلاف تکفیریوں کے بے بنیاد پراپگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اصل میں بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازشیں چل رہی ہیں، بعض عرب ممالک جو امریکہ اور اسرائیل کے غلام ہیں، وہ اختلاف ڈالتے ہیں اور یہ باتیں ان کی پیدا کردہ ہیں۔ ایران کو بدنام کرنے کیلئے یہ باتیں کی جاتی ہیں، ایران میں اہلسنت کے جید علماء ہیں، مولانا عبدالحمید صاحب ہیں، بندر عباس سے جید علماء دین ہیں، دوسرے استانوں میں علماء کی ایک تعداد ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ وہاں کے جید علماء نے تو آج تک یہ باتیں نہیں کی ہیں تو یہاں کے لوگوں کو ایسی تکلیف کیوں اٹھتی ہے۔ کیا کبھی کسی نے ایران کے کسی اہل سنت عالم دین کا ایسا کوئی مطالبہ سنا ہے۔؟ انہوں نے ایسی کوئی بات کی ہے۔؟ اگر کسی کو شک ہے تو وہ مولانا عبدالحمید کے پاس جائے اور ان سے پوچھے کہ آپ کے مسائل کیا ہیں، اگر وہ ایرانی نظام حکومت اور حکومت سے مطمئن ہیں تو آپ کو اتنی تکلیف کیوں ہے۔؟ آپ کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ آپ خواہ مخواہ میں ایسی باتیں اڑائیں۔ اہل سنت کی نمائندگی ایرانی حکومت میں موجود ہے، وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ مولانا اسحاق مدنی مقام رہبری کے سیاسی مشیر ہیں، مولانا نذیر اسلامی صاحب مقام رہبری کے معاون خصوصی ہیں۔ یہ بڑے لوگ ہیں، جو وہاں ایرانی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے تو آج تک کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ ویسے آج کے جدید دور میں کوئی شکایت نہیں چھپ سکتی ہے۔ اصل مسئلہ مختلف ملکوں میں قائم ملوکیت کو بچانے کا ہے، جس کی بنا پر ایران کے خلاف اتنا بڑا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ قاری عبدالرحمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ جامعہ مسجد کوئٹہ کے خطیب ہیں، آپ صوبہ بلوچستان میں ایک جانی پہنچانی شخصیت اور اتحاد امت کے داعی ہیں۔ دار الامور اسلامی کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سابق نشرواشاعت کے مسول رہے ہیں اور مولانا مودودی کی کتابوں کا پشتو میں ترجمہ بھی کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ وقت کیلئے جماعت اسلامی کے مدارس کمیٹی کے سیکرٹری بھی رہے ہیں

7:01 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔