نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تاخیر ضرب عضب کی کامیابیوں پر اثرانداز ہو رہی ہے،آرمی چیف

13 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تاخیر ضرب عضب کی کامیابیوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ بعض حلقوں کے بیانات اور آراء قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہونے والے اہم اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر راولپنڈی اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہوئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے اہداف کا مرکزی نکتہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تاخیر ضرب عضب کی کامیابیوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ جب تک کمی اور کوتاہیاں دور نہیں ہوں گی، دہشتگردی کی باقیات ختم نہیں ہوسکتیں۔ ملک میں دیرپا امن اور استحکام بھی خواب ہی رہے گا۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ اختتام کے قریب ہے۔ سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایسے میں کچھ حلقوں کے اشتعال انگیز بیانات اور آراء قومی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ آرمی چیف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، تمام ادارے باہمی تعاون سے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔

3:59 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔