کراچی: شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعلی سطحی وفد کی کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
شیعیت نیوز: شیعہ علماٗ کونسل کے نمائندہ وفد نے کوئٹہ میں زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کے لئے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا ، شیعہ علماٗ کونسل کی آفیشنل ویب سائٹ کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمراہ آغا خان ہسپتال میں کو ئٹہ دھماکے ميں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی وفد میں علامہ جعفر سبحانی,حسنین مہدی ,مولانا فیاض مطہری,مولانا کرم الدین واعظی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گذشہ ہفتہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سےکیئے جانے والے ہولناک دھماکہ کے نتیجے میں ۱۰۰ سے زائد پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے ، انہیں زخمی میں سے کچھ کو کراچی کے آغا خان اسپتال میں طبعی امداد کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔








