پاکستان

خیبر ایجنسی: یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ۴ خودکش گرفتار

شیعیت نیوز:  جمرود کےعلاقے شاکس میں لیویز اور خاصہ دار فورس کی جانب سے کارروائی میں 4 خود کش بمبار گرفتار جب کہ بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

خیبرایجنسی میں جمرود کےعلاقے میں شاکس میں لیویزاور خاصہ دار فورس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جشن آزادی کے موقع پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کارروائی میں 4 خودکش بمبارگرفتار جب کہ خودکش حملہ آوروں سے 5 خودکش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جمرود کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے 14 اگست کو سرکاری تقریبات، اسپتالوں سمیت دیگر تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جب کہ دہشت گردوں کو جمرود کی سب سے بڑی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button