سعودی حکام نے یورپ میں مقیم ایرانیوں کو بھی حج سے محروم کر دیا.

12 اگست, 2016 00:00

سعودی حکام نے یورپ میں مقیم ایرانی شہریوں کو بھی حج کی سعادت سے محروم کر دیا ہے۔

لندن میں ایرانی حج کارواں کے سینیئر ڈائریکٹر حسین طہماسبی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے اس سال یورپ میں مقیم ایرانیوں کو بھی حج ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا حج ویزہ کے سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ ہمارے مذاکرات کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

یورپ سے ایرانی حج کارواں کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سعودی حکام نے سانحہ منی کے بارے میں انٹرویو دینے کے جرم میں حج کارواں کے ایک انچارج کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے۔ حسین طہماسبی نے مزید کہا کہ سعودی حکام، دھونس دھمکیوں اور لالچ کے ذریعے حج کارواں لانے والوں پر آل سعود کی تعریفیں کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چوبیس نومبر دو ہزار پندرہ کو سعودی حکام کی نااہلی اور بدانتظامی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحہ منٰی میں چار سو چونسٹھ ایرانیوں سمیت ہزاروں حجاج کرام شہید ہو گئے تھے۔

1:19 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔