عراق: متعدد دہشت گرد واصل جہنم
رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے ملک کے مشرقی علاقے میں واقع صوبہ دیالی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور دہشت گرد گروہ داعش کی اٹھارہ بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ الانبار کی قبائلی فورس کے کمانڈر خلف الجلیباوی نے کہا ہے کہ عراق کی قبائلی فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنے رشید حمادی العلیانی کو مغربی رمادی میں واقع التمیم نامی علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔
عراق سے ملنے والی ایک اور رپورٹ کےمطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین میں واقع بیجی شہر میں امن قائم ہونے کے کئی ماہ کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں عناصر نے فوجی گاڑیوں کے ساتھ شدید حملہ کیا ہے۔
داعش کا مقصد بیجی شہر پر قبضہ کرنا تھا لیکن عراق کی عوامی رضاکار فورس نے جنگی طیاروں کی حمایت کے ساتھ اس حملے کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ اس جھڑپ میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔