ڈیرہ اسماعیل خان: داعش کا نام استعمال کرکے سپاہ صحابہ کی شیعہ مسلمانوں کو دھمکی

12 اگست, 2016 00:00

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر ڈیر ہ اسماعیل خان سے جاری ہونے والے ایک خطہ کا عکس گردش کررہا ہے ، شیعیت نیوز کے مطابق قلم سے لکھا گیا یہ خطہ لفافے میں بند کرکے مختلف شیعہ شخصیات کے گھر میں ڈالاگیا جس میں لکھا گیا ہے کہ کفار کو قتل کرنا بہت اجر و ثواب رکھتا ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ اپنے گھروں سے جھنڈے(علم پاک) اترا کر داعش کے جھنڈے لگالوجو حق کا جھنڈا ہے ، ورنہ تمھیں قتل کردیا جائے گا۔

اس ہاتھ سے لکھے گئے خطہ میں نام نہاد تکفیری مسلمانوں  نے  اسلام محمدی (ص) کے اصل پیروکار شیعیان حید ر کرار (ع) کو داعشی اسلام قبول کرنے کی دعوت بھی دی بدصورت دیگر قتل کرنے کی دھمکی بھی ساتھ ہی درج ہے۔

اس خطہ کو یونٹ حسنین معاویہ ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے بھیجا گیا ہے جس پر اہل نظرکا کہنا ہے کہ یہ کام داعش کا نہیں بلکہ کالعدم ملک دشمن تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کا ہے جو داعش کا نام استعمال کررہی ہے،کیونکہ داعش کے سیٹ اپ میں یونٹ وغیر ہ کا تصور نہیں پایا جاتا ،جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے یونٹ موجود ہیں جنکے نام اسی قسم (حسین معاویہ یونٹ ) طرز کے ہوتے ہیں۔

 شیعیت نیوز ٹیم اس خبر کے توسط سے حکومت اور سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتی ہے کہ فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر  میں کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے خلاف شیعہ مسلمانوں کو دھمکانے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق جوڑنے پر کاروائی کرکے انہیں گرفتار کریں۔

Cpkh79dWgAEcY4Y.jpg_large.jpg

12:06 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔