عراق

عراق: رمادی کے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانے منہدم

مطابق، عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے منگل کے دن بتایا کہ عراقی فوجیوں نے رمادی کے شمالی علاقے میں آپریشن کر کے دہشت گرد گروہ داعش کے آٹھ ٹھکانے تباہ کر دیے ہیں۔ اس آپریشن میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق کی فضائیہ نے صوبہ نینوا میں بھی دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر حملہ کیا جس میں اس گروہ کے متعدد سرغنے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب عراق کے فوجیوں نے دیالی اور صلاح الدین صوبوں میں آزاد شدہ علاقوں کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button