عراق

عراقی وزیر دفاع بال بال بچ گئے

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے جنوبی موصل میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کے قافلے پر فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ عراقی وزیر دفاع اس حملے سے بال بال بچ گئے۔

واضح رہے کہ حملے کے وقت، عراقی فوج کے اعلی عہدیدار منجملہ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے چیئرمین، برّی فوج اور فضائیہ کے سربراہ بھی خالد العبیدی کے ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر دفاع نے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں اسپیکر اور چند اراکین پارلیمنٹ پر بدعنوانی اور رشوت کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کے حکم پر اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button