پاکستان

کوئٹہ : سول اسپتال دھماکہ پر علامہ راجہ ناصر عباس کی مذمت

شیعیت نیوز : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ سول اسپتال دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے، حکومت عوامی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔علامہ ناصر عباس جعفری  نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگز کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سبب ریاستی اداروں کی غفلت ہے، محض زبانی دعووں سے امن کا قیام ممکن نہیں،فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔ڈاکٹرز،وکلا اور دیگر شعبوں کے ماہرین کو آئے دن نشانہ بنایا جارہا ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی یہ کوشش ملکی سالمیت کے خلاف گناونی سازش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر امن قائم نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button