پاکستان

اسلام آباد: تحفظ پاکستان کانفرنس کا آغاز ، اختتام پر ڈی چوک کی جانب مارچ کا اعلان

شیعیت نیوز:  شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 28 وین برسی کی مناسبت سے شہر اقتدار میں ہونے والی تحفظ پاکستان کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، نمائندے کے مطابق شہید ملت میٹرو اسٹیشن جناح ایونیو پر جلسے کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر سے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے قافلوں کی شکل میں ہزاروں مومنین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

کانفرنس کے منتظمیں نے شیعیت نیوز کو بتایا کہ ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘ میں شیعہ سنی وحدت کا بے مثل اظہار ہوگا۔قائد شہید عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی ،کوئٹہ اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ جناح ایوینوپر اجتماع سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے جسکے بعد ہزاروں افراد پر مشتمل یہ قافلہ ڈی چوک کی طرف مارچ کرے گا ، انہوں نے متنبہ کیا کہ اس پرامن احتجاج کی راہ میں حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ کو راہ کی دیوار نہیں بننے دیا جائے گا ۔

  واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مکتب تشیع کہ حقوق اور عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے خلاف جاری ریاستی سازشوں کے خلاف گذشتہ ۱۳ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور اسی سبب شدید کمزوری اور کڈنی میں انفیکشن کے باوجود بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ھوئے ھیں ، تاہم آج اسلام آباد میں ہونے والے اس کانفرنس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

asd.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button