عراق: موصل کی آزادی کی کارروائی میں عوامی رضاکاروں کی شرکت کی ضرورت

05 اگست, 2016 00:00

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ عمار حکیم نے موصل کی آزادی کی کارروائی میں عوامی رضاکاروں کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ عمار حکیم نے متحدون نامی اتحاد کے سربراہ اسامہ النجیفی کے ساتھ ملاقات میں موصل کی آزادی کی کارروائی میں عوامی رضاکاروں کی شرکت کو ایک قومی ضرورت قرار دیا۔ عمار حکیم نے دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے اور اس گروہ کے وجود سے پورے عراق کو پاک کئے جانے کے لئے عراق کی بین الاقوامی اور علاقائی حمایت و مدد پر بھی زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم اور عوامی رضاکار فورس کے سربراہوں نے بھی داعش گروہ کے قبضے سے موصل کی آزادی کی کارروائی میں عوامی رضاکاروں کی شرکت پر بارہا تاکید کی ہے۔ ادھر نینوا کی صوبائی کونسل نے کرد پیش مرگہ فورس کو آزادی کی کارروائی کے دوران موصل شہر کے اطراف میں تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت عراق نے مئی کے مہینے میں موصل کی آزادی کی کارروائی کے پہلے مرحلے کے آغاز کی خبر دی تھی اور عراقی فوجیوں کو موصل کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں بھیج دیا تھا۔

8:27 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔