اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

03 اگست, 2016 00:00

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے 21 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ گرفتاریاں منگل کے روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کے دوران عمل میں آئی ہے۔ فلسطینی اسیروں کی تنظیم نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاروائیاں کی جس میں الخلیل، طولکرم، جنین، رام اللہ، بیت لحم بھی شامل ہے۔ گرفتار کئے گئے 21 فلسطینیوں میں ایک لڑکی بھی ہے۔

5:22 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔