مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ کشمیر: بھارتی بربریت کے نتیجے میں ماہ جولائی میں74 کشمیری شہید ہوئے

شیعیت نیوز: مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مسلمانوں پر بھارتی دہشتگرد افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ماہ کے دوران 74 کشمیری شہید، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال سے 5ہزار509 زخمی جبکہ درندہ صفت بھارتیوں نے 90 بہنوں کی اجتماعی آبرو ریزی کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے انویسٹی گیشن سیل کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہوئے 74 کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہدا میں 4 خواتین اور 12 نوجوان بھی شامل ہیں جبکہ 74 میں سے 3 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیااور 60 کشمیری بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی کانشانہ بنے۔

علاوہ ازیں بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں صرف ایک مہینے میں 5 ہزار 509 کشمیری زخمی ہوئے جبکہ متعدد لوگوں کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہوئی ، بھارت مخالف مظاہروں میں شریک 605کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ فوجی وردیوں میں ملبوس بھارتی سرکاری درندوں نے گھروں میں داخل ہوکر 90 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button