عراق

عراقی فوجیوں کی بمباری سے ابوبکربغدادی کا داماد ابو طہ العزاوی واسل جہنم

داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کا داماد اور اس کا خصوصی نمائندہ ابوطہ العزاوی ہلاک ہو گیا ہے

عراقی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوبکربغدادی کا داماد ابوطہ العزاوی جو القاعدہ اور داعش کے درمیان اختلافات کورفع دفع کرانے کے لئے ابوبکر بغدادی کا خصوصی نمائندہ بھی تھا، عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے-

بیان کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پرشام سے ملحق عراق کے سرحردی علاقے القائم میں اس جگہ پر جہاں داعش کے سرغنوں کی میٹنگ ہو رہی تھی بمباری کرکے طہ العزاوی اور فلوجہ کے نام نہاد گورنرسمیت داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا –

عراقی فوج کی آپریشنل کمانڈ کے بیان کے مطابق طہ العزاوی، القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کے ساتھ داعش کے تعلقات بہتر بنانے کی مہم میں ابوبکر البغدادی کا مکمل اختیارات کا حامل نمائندہ تھا-

العزاوی کو داعش کے ساتھ مل کر جبھت النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی کا کام تمام کرنے اور البغدادی کے عراق و شام میں دہشت گردوں کا سرغنہ بننے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی-

متعلقہ مضامین

Back to top button