مشرق وسطی

سعودی بادشاہ کی توہین پر کویتی رکن پارلیمنٹ کو 11 سال قید کی سزا

کویت کی ایک عدالت نے سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے رکن پارلیمنٹ کو گیارہ سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔

کویت کے شیعہ رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی پر سعودی عرب کے بادشاہ کی توہین اور آل سعودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کویت کے پراسیکیوٹر جنرل نے رواں سال مارچ میں شیعہ رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔ کویت کی عدالت نے بدھ کے روز انہیں گیارہ سال اور چھے ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل کویت کی پارلیمنٹ نے شام کے صدر بشار اسد اور حزب اللہ لبنان کی حمایت کے جرم میں انہیں حاصل سیاسی تحفظ ختم کردیا تھا۔ عبدالحمید دشتی نے سعودی عرب پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وہابی سوچ کو عالم اسلام میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اہم ترین وجہ قرار دیا تھا۔جس کے بعد کویتی وزارت خارجہ اور سعودی سفارت خانے نے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔ کویت کی چار سو پچاس سے زائد تنظیموں اور اہم شخصیات نے کویت کے امیر صباح احمد جابر الصباح کے نام خط میں عبدالحمید دشتی کے خلاف سنائے جانے والے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button