کراچی میں شہید ہونے والے آرمی اہلکاروںکے لواحقین سے علامہ راجہ ناصر عباس کی تعزیت

27 جولائی, 2016 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور موثر آپریشن کا آغاز کیا جائے، جو نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں ہر وہ طاقت کھٹکتی ہے، جو وطن عزیز کے استحکام اور دفاع میں پیش پیش ہو۔ ملکی مفادات کے منافی سرگرم عناصر ماہ رمضان کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر سرعام چندے وصول کرتے رہے ہیں۔ حکومت ان افراد سے پوری طرح آگاہ ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لئے فرقہ واریت، لسانیت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ ہر وہ شخص اور جماعت قابل گرفت ہے جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کے لئے عدم تحفظ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ ان مذموم عناصر کے خلاف کارروائی میں پس و پیش ذمہ داران کی پیشہ وارانہ فرائض سے بد دیانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں نے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کو بدامنی کا شکار کرکے وطن عزیز کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کیا ہے۔ وطن عزیز کے استحکام، سالمیت اور بقاء کے لئے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔ علامہ ناصر عباس نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

4:31 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔