عراق

اگر برطانیہ نے اپنے فوجی عراق بھیجے تو ان کے ساتھ قابض فوجیوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

عراق کے سربراہ مقتدی صدر نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے اپنے فوجی عراق بھیجے تو ان کے ساتھ قابض فوجیوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔

ہمارے نمائندے نے اخبار رای الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مقتدی صدر نے اتوار کے روز عراق کی موجودہ صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراقیوں کے اپنے اندر اختلاف ہے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں۔ یہی چیزیں عراق پر قبضے کے لیے دشمنوں کا راستہ ہموار ہونے کا باعث بنی ہیں۔

مقتدی صدر نے کہا کہ غیرملکی فوجی امن قائم کرنے والے نہیں ہیں بلکہ قابض ہیں اور ان کے ساتھ طرزعمل اور رویہ بھی اسی بنیاد پر ہو گا۔

برطانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مزید پانچ سو فوجی عراق بھیجے گا تاکہ وہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز اور کرد پیشمرگہ فورس کو تربیت دینے کے منصوبے میں شرکت کر سکیں۔

اس سے قبل امریکہ نے بھی اپنے بہت سے فوجی صوبہ نینوا کے مرکز موصل کی آزادی کے آپریشن کے لیے عراقیوں کو تربیت دینے اور مشاورت کے بہانے عراق بھیجے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button