عراق کو غیرملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے: سعد الحدیثی

25 جولائی, 2016 00:00

عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی غیرملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

عراقی وزیراعظم کے ترجمان سعد الحدیثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی اور بین الاقوامی حمایت حاصل ہونی چاہیے لیکن دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے اور دہشت گردوں کے قبضے سے تمام علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے اسے غیرملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سعد الحدیثی نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں سے بغداد کے الکرادہ علاقے میں دہشت گردی کی کارروائی اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کا انتقام لیا ہے اور ان کے ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے گیارہ جولائی کو کہا تھا کہ امریکہ موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں عراقی فورسز کی مدد کے لیے تقریبا پانچ سو ساٹھ فوجی عراق بھیجے گا۔

ایشٹن کارٹر کے اس بیان پر عراق کی بہت سی شخصیات نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا

4:24 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔