پاکستان

عزاداروں پر سے ایف آئی آرز ختم نا کیں تو ملک گیر احتجاج کی کال دیدونگا، علامہ ساجد نقوی کی دھمکی

شیعت نیوز: ضلع اٹک کے نواحی علاقہ دھبولہ میں1 علامہ سید ساجد علی نقوی نے پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عزاداری سید الشہداء کے سلسلہ میں کوئی قدغن برادشت نہیں کریں گے ۔حکومت کی جانب سے چاردیواری میں مجالس کے انعقاد پر ایف آئی آر کااندراج کا عمل آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ عمل کرکے حکومت خود فرقہ واریت پھیلارہی ہے ۔جس پر حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ فی الفور ایف آئی آرز ختم کی جائیں ورنہ اس عمل کے خلاف ملک بھر میں سخت احتجاج ہو گا ۔علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھاکہ حکومت زائرین کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ،زائرین کا مسئلہ بڑا اہم ہے ، زائرین ا یران ،عراق زیارت مقدسہ کیلئے آمد ورفت کے سلسلہ میں کوئٹہ تفتان روڈ ترک نہیں کریں گے اور زائرین کی آمد رفت میں سیکورٹی کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔اگر حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں حکومت کرنے کا بھی کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا۔ایک سوال کے جواب میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا ۔پانامہ لیکس پر تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ لائحہ عمل تیار کر نا ہو گا اور ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمہ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر نے کی ضرورت ہے ۔

 واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے انہیں مطالبات سمیت دیگر ملی معمالات کو   لے کر گذشتہ دو ماہ سے احتجاج کیا جارہا  ہے اور وہ خود اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں، جبکہ گذشتہ دونوں ۲۲ جولائی کو پاکستان کی تمام سڑکوں کو بلاک کرکے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا، اس حوالے سے ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سمیت شیعہ اداروں  نے علامہ راجہ ناصر عباس  کے اس احتجاج سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا ہے ماسوائے شیعہ علماٗ کونسل اور انکے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی  کے، لہذا  قومی رائے کی ترجمان ویب سائٹ شیعیت نیوز کے مطابق ملی قومی ایشو پر کوئی نئی تحریک یا احتجاج کرنے سے بہتر  ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی بزرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں بیٹھے مجاہد علماٗ کے ہاتھ مضبوط کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button