پاکستان

بھوک ہڑتال کیمپ: علامہ حسن ظفر نقوی کی طبعیت بگڑ گئی ہسپتال میں ایڈمت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سید حسن ظفر نقوی بھوک ھڑتال کیمپ کے ۷۱ ویں روز اچانک طبعیت بگڑ جانے کے سبب ہسپتال منتقل ۔ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد فوری آرام کا مشورہ دے دیا اور مولانا حسن ظفر کو اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں ایڈمٹ کرلیا گیا ھے ۔

واضح رھے کہ شیعہ قتل عام ، قاتلوں کی عدم گرفتاری ، نیشنل ایکشن پلان کی عدم فعالیت ، اور عزاداری امام حسین (ع) پہ لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ھڑتال میں معروف عالم دین و خطیب اھلبیت (ع) مولانا حسن ظفر نقوی انکے شانہ بشانہ ھیں ۔ لیکن شیدید کمزوری کے سبب آج ھسپتال میں انتہائ نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیئے گئے ۔ تمام عاشقان اھلبیت (ع) سے علامہ حسن ظفر نقوی اور مرد قلندر علامہ راجہ ناصر عباس کی صحت و سلامتی کیلے دعا کی درخواست ھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button