پاکستان

آغا راحت حسینی نے مجلس وحدت کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے معروف عالم دین، امام جمعہ و جماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری دھرنے کی حمایت اور اظہار یکجہتی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے کی حمایت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔ تفصیلات کے مطابق آغا راحت حسین الحسینی بلتستان کے اہم دورے پر موجود ہیں اور اس موقع انہوں نے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ آغا راحت حسینی سے گلگت بلتستان کے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آغا راحت حسین الحسینی نے دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام مطالبات کی حمایت کی ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ اس ملاقات میں گلگت بلتستان کی زمینوں پر غیرقانونی حکومتی قبضے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلم لیگ نون کی موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور عوام دشمن پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آغا راحت حسینی نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر افوسناک ہے اور موجودہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے اور فرقہ واریت کو ہوا دے کر ناامنی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کر کے یہاں کے حقوق کو غضب کیے گئے جو کہ مزید کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ دیگر ذرائع کے مطابق آغا راحت حسینی نے آغا علی رضوی کی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو سراہا اور دو مہینے سے جاری دھرنے میں استقامت کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button