سعودی عرب

سعود ،یہود بھائی بھائی : سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کا آغاز

شیعیت نیوز: مسلمانوں کے ازلی دشمن اور آزاد فلسطین کی سرزمین پر قائم غیر قانونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب نے تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی شروع ہے۔ سعودی سرکاری فضائی کمپنی سعودی ائیر لائن نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا۔ سعودی ائیر لائن کے اس اعلان کا آل سعود اور حکومتی ذمہ داران نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قائم خفیہ اتحاد بھی اب کھل کر سامنے آگیا ہے۔ ماہرین کے خیال میں عرب اسرائیلی سٹاک ایکس چینج میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، جس کیلئے یہ ابتدائی قدم ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک جانب سعودی کیمپ حرمین شریفین کے تحفظ کی بات کررہا ہے اور دوسری جانب اسرائیل سے تعلقات کو فروغ بھی دے رہا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان عبداللہ متہیب نے اے ایف پی کو بتایا کہ کابینہ کے کئی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا جائزہ لیاگیا اور اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ہمارے دوبوئنگ 787 طیاروں نے بن گریوں انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کی۔ تل ابیب، حیفہ اور یروشلم سعودی ایئرلائن کی ممکنہ منزل ہوسکتی ہے، جہاں کئی عرب شہری مقیم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کو اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کرنے اور دونوں ممالک کے دارلخلافہ کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کی واضح ہدایات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا ہے۔ ممکنہ طورپر اس معاہدے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی بھی حمایت حاصل ہے تاکہ ناقد ملک کی مدد سے اسرائیل کو خطے میں تنہائی سے نکالا جا سکے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تاحال دونوں ممالک کے درمیان بظاہر سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button